واشنگٹن//امریکہ میں کورونا وائرس (کووڈ-19)وبا سے اب تک 6088اموات ہو چکی ہیں۔اور 245573 افراد متاثر ہیں۔جمعہ کے روز جانس ہاپکنز یونیورسٹی کے جاری کردہ اعداد و شمار کے مطابق ، نیویارک میں اب تک انفیکشن کی وجہ سے اموات کی تعداد سب سے زیادہ ہے ۔اچھی بات یہ ہے کہ اب تک 9228صحت یاب ہوئے ہیں۔امریکہ میں حالیہ دنوں کورونا متاثرین کی تعداد دنیا میں سب سے زیادہ ہے ۔جانس ہاپکنز یونیورسٹی کے مطابق ، اب تک دنیا بھر میں 10 لاکھ سے زائد افراد اس وائرس سے متاثر ہوئے ہیں جبکہ اس وبا سے 53،000 سے زیادہ اپنی جانیں گنوا چکے ہیں۔وائٹ ہاؤس کے ماہرین کا کہنا ہے کہ تقریباً ایک لاکھ سے 2 لاکھ 40 ہزار امریکی اس مرض سے ہلاک ہوسکتے ہیں۔اسی صورتحال کو دیکھتے ہوئے ڈیزاسٹر رسپانس ایجنسی فیما نے امریکی فوج سے لاشوں کو رکھنے کیلئے ایک لاکھ بیگز منگوالیے ہیں۔مزید برآں امریکی میں اس صورتحال کے بعد85 فیصد امریکی کسی نا کسی طرح تک گھروں میں رہنے کے احکامات پر عمل کر رہے ہیں۔