واشنگٹن// یوایس سینٹرزفار ڈیزیزکنٹرول اینڈ پریوینشن ( سی ڈی سی ) ایڈوائزری کمیٹی آن امیونائزیشن پریکٹسز ( اے سی آئی پی) نے پانچ سے گیارہ سال تک کے بچوں کے لئے کووڈ 19 ویکسین فائزرکی سفارش کرنے کے لئے متفقہ طور پر ووٹ دیا۔ اے سی آئی پی نے منگل کے روز کہا ‘‘فائزر- بائیو این ٹیک کووڈ 19 ویکسین کی سفارش ایف ڈی اے کے ایمرجنسی یوس اتھورائزیشن کے تحت امریکہ میں رہنے والے 5-11 سال کی عمر کے بچوں کے لیے کی جا رہی ہے ’’۔