رام بن //این ایچ 44پر گاڑیوں کی آمد و رفت یقینی بنانے کے لئے ضلع ترقیاتی کمشنر طارق حُسین گنائی کی قیادت میں ضلعی افسروںارو کنسٹریکشن کمپنیوں کے نمائندوں کا ایک اجلاس منعقد ہوا ۔اجلاس میں ایس ایس پی رام بن موہن لعل، اے ڈی سی گورویندر جیت سنگھ ،تحصیلداروں ،اے آر ٹی او،پی ڈی، این ایچ اے آئی جموں ،کنسٹریکشن کمپنیوں کے نمائندوں،ایچ سی سی،گامون انڈیا، نوا یوگا، رام کے، میسرز ائیرو اسٹیڈیوز ایس ایل کے علاوہ دیگر افسروں نے بھی شرکت کی۔ آنے والی شری امر ناتھ یاترا ۔2018 کو مد نظر رکھ کراور چار گلیار کام کی اہمیت کو مد نظر رکھ کر ڈی سی نے کمپنیوں کو ہدایت دی کہ وہ قومی شاہراہ پر روکاوٹیں دور کریں۔ اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے ڈی سی نے کہا کہ کنسٹریکشن کمپنیوں کی جانب سے متعلقہ علاقوں میںقومی شاہراہ کا صیح رکھ رکھائو نہ کرنے کی وجہ سے عوام کا کافی مشکلات کا سامنا کرنا پڑتا ہے۔انہوں نے متعلقہ حُکام کو ناشری سے جواہر ٹنل تک قومی شاہراہ 44 کے تمام مقامات پر گڑھے ُپر کرکے شاہراہ پر نقل و حرکت بغیر کسی پریشانی کے یقینی بنانے کی ہدایت دی۔اس موقعہ پر کنسٹریکشن کمپنیوں کی جانب سے لئے جارہے مختلف اقدام پر بھی مباحثہ کیا گیا۔اجلاس کے دوران شاہراہ پر حساس روکاوٹوں جیسے ڈھلواس،پئیڑا،کنفر، کرول، مہر، سیری، بیٹری چشمہ ، ڈگڈول، نتھیال، رامسو، گنگرو، خونی نالہ، رتن باس اور ہینگنی جیسے مقامات کی نشاندہی کی گئی ا ور اسکے لئے فوری اقدام کرنے کی ہدایت دی گئی۔انہوں نے قومی شاہراہ کی مرمت کرنے کے لئے ذمہ وار کمپنیوں کو این ایچ 44 اور اولڈ این ایچ پر تنی ٹاپ سے ناشری ٹنل تک فوری طور مرمت کرنے کی ہدایت دی بصورت دیگر ان کمپنیوں کے خلاف تحت قانون کاروائی عمل میں لائی جائے گی۔انہوں نے قومی شاہراہ پر خطر ناک مقامات پر کرئیش بئیر ئر نصب کرنے ، سڑک پر پانی کا چھڑکائو،قومی شاہراہ پر اہم نمبرات کے سائن بورڈ نصب کرنیکی ہدایت دی، تاکہ شری امر ناتھ جی یاتریوں کو کوئی مشکل نہ آئے۔اجلاس میں کئی مقامی مدعوں پر بھی گفت و شنید کی گئی اور ڈی سی نے حُکام کو یہ مدعے ترجیحی بنیادوں پر حل کرنے کی ہدایت دی۔