سری نگر//گورنر ستیہ پال ملک نے اپنے مشیر کے وِجے کمار اور چیف سیکرٹری بی وی آر سبھرامنیم کے ہمراہ امرناتھ یاترا کے مختلف راستوں بال تل ۔دومیل ۔ سنگم ۔ پنجترنی ۔ شیش ناگ۔ چندن واڑی۔ پہلگام کا ہوائی معائینہ کرکے وہاں جمع برف کی صورتحال کا جائزہ لیا۔ گورنر نے برف کو ہٹانے کے کام کی رفتار پر اطمینان کا اِظہار کیا۔گورنر نے متعلقہ افسران کو ہدایت دی کہ یاتراکے راستوں کی ضروری مرمت کرائیں تاکہ یاتر ا۔2019ء کے احسن انعقاد کو یقینی بنایا جاسکے۔