سرینگر //وادی میں امراض اطفال کے معروف معالج ڈاکٹر امرجیت سنگھ سیٹھی 8 اپریل کو انتقال کر گئے ہیں۔وہ بچوں کے امراض کے ماہر معالج مانے جاتے تھے۔وادی کے دوردراز علاقوں سے لوگ انکے پاس بچوں کو لاتے رہے ہیں اور یہ سلسلہ کئی دہائیوں سے چلا آرہا تھا۔ شاید ہی وادی میں ایسا کوئی گھر ہوگا جس میں ڈاکٹر سیٹھی کا ذکر نہ کیا جاتا ہو۔انہیں یہ اعزاز حاصل تھا کہ وہ وادی میں بچوں کے دیرینہ معالج تھے اور انہیں یہ امتیاز بھی تھا کہ وہ بچوں کے امراض کا سب سے ماہر ڈاکٹر مانے جاتے تھے۔ ڈاکٹر سیٹھی سرینگر میں بچوں کے اسپتال کے سربراہ بھی رہے تھے۔ان کے والد ڈاکٹر موہن سنگھ بھی وادی کاگھر گھر نام تھا، جن کے پاس وادی کے ہر علاقے سے لوگ آتے تھے۔