امت شاہ کا دورئہ ریاست

سرینگر// نیشنل کانفرنس نائب صدر عمر عبداللہ نے کہا ہے کہ مرکزی وزیر داخلہ امت شاہ کا دو روزہ دورہ مرکز کیلئے ریاست کی زمینی صورتحال سمجھنے میں مدد گار ثابت ہوگا۔انہوں نے ٹویٹ میں کہا’’مرکزی وزیر داخلہ کے دو روزہ دورہ جموں کشمیر کے بعد مجھے امید ہے کہ مرکز نے یہاں کی زمینی صورتحال کو بہتر طور پر سمجھا ہوگا ،ریاست کے تئیں اپروچ کو تبدیل کرنے کی ضرورت محسوس کی گئی ہوگی‘‘۔