جموں//مرکزی وزیر داخلہ امت شاہ نے جموں میں ہمدردی کی بنیاد پر جموں و کشمیر پولیس کے چار اہلکاروں کے قریبی رشتہ داروں کو تقرری کے احکامات سونپے جو عسکریت پسندی کے واقعات میں ہلاک ہوئے تھے۔
اسی دوران شاہ نے کہا کہ جموں و کشمیر پولیس کے ان اہلکاروں نے جس جرات اور عزم کا مظاہرہ کیا ہے اس پر پوری قوم کو فخر ہے۔
وزیر اعظم نریندر مودی کی قیادت میں حکومت ہند جموں و کشمیر کے سیکورٹی اہلکاروں کی بہبود کے لیے پرعزم ہے۔
واضح رہے کہ بھارتی وزیرِ داخلہ ان دنوں جموں کے دوروزہ دورے پر جموں آئے ہیں۔