سرینگر// امام حی مولانا سعید احمد سعید نقشبندی نے میر واعظ محمد فاروق اور خواجہ عبدالغنی لون کو انکی برسیوں پر خراج عقیدات ادا کرتے ہوئے کہا کہ میر واعظ محمد فاروق نے ایک نوجوان قائد کی حیثیت سے موئے مقدس کی بازیابی کیلئے متحدہ فورم کے پلیٹ فارم سے جدوجہد شروع کی اور تاحیات کشمیریوں کے درمیان اتحاد و اتفاق کیلئے علمبردار رہیں۔ انہوں نے کہا کہ میرواوعظ محمد فاروق ریاست کے روایتی سیاست دانوںکے برعکس عوام دوست رہنما تھے اور ریاست کی خوشحالی،امن و سلامتی کے علاوہ ہند پاک دوستی کے متمنی تھے۔