ابوظہبی// اسرائیلی وزیراعظم نفتالی بینیٹ سرکاری دورے پر متحدہ عرب امارات پہنچ گئے جہاں اْنھوں نے ولی عہد شیخ محمد بن زاید النہیان سے ملاقات کی۔ ملاقات میں دونوں رہنماوں نے دو طرفہ سفارتی اور تجارتی تعلقات پر تبادلہ خیال کیا۔ملاقات کے حوالے سے متحدہ عرب امارات کے لیے اسرائیلی سفیر عامر ہائیک نے میڈیا کو بتایا کہ دونوں رہنماوں کی ملاقات میں ایران کی مشرق وسطیٰ میں بڑھتی ہوئی تشویشناک سرگرمیاں بھی ایجنڈے کا حصہ ہیں۔ اسرائیلی اخبار ہایوم کی ایک رپورٹ میں دعویٰ کیا گیا ہے کہ وزیراعظم نفتالی بینیٹ ابوظہبی کے ولی عہد کو خطے میں ایران کی جانب سے اسلحہ اور ڈرون کے فروغ سے متعلق انٹیلی جنس معلومات فراہم کرینگے۔