سرینگر//گلوبل آٹو موبائلز سرینگر کی طرف سے90فٹ روڈ الہی باغ میں الیکٹرک سکوٹروں اور موٹر سائیکلوں کا شو روم قایم کیا گیا ہے ۔منگل کو ایس ایس پی ٹریفک طاہر سلیم نے شو روم کا افتتاح کیا ۔اس موقعہ پر گلوبل آٹو موبائلزکے ڈایکٹرس نصیر احمد ،الطاف احمد اور ہلال احمد بھی موجود تھے ۔شہر میں اس قسم کا یہ دوسرا شو روم ہے جہاں الیکڑک سکوٹر دستیاب ہیں۔بیان کے مطابق الیکڑک آٹو موبائلز پر سرکاری سبسڈی بھی دستیاب ہے ۔