سنتھن ٹاپ پر کار حادثے کا شکار،5مجروح
کنگن// مرگنڈ کنگن اور سنتھن ٹاپ پر سڑک کے الگ الگ حادثات میں 13افرادزخمی ہوگئے۔تفصیلات کے مطابق ڈوڈہ سے لداخ جارہا ایک ٹمپوٹرائولرتیزرفتاری کے باعث سنیچروار کو مرگنڈ کنگن میں ڈرائیور کے قابو سے باہر ہوکر اُلٹ گیا،جس کے نتیجے میں ٹمپومیں سوارڈارئیور سمیت آٹھ مزدور زخمی ہوگئے،جنہیں فوری طور ٹراما اسپتال کنگن لیجایا گیاجہاں سے دومزدروں امتیازاحمد اور تنویراحمد کو مزید علاج کیلئے سکمزصورہ ریفر کیاگیا۔ایس ایچ اوکنگن ظہوراحمد خان نے بتایا کہ ڈوڈہ سے لداخ جارہاایک ٹمپوٹرائولرعمرکالونی مرگنڈ کنگن کے قریب اُلٹ گیاجس کی وجہ سے اس میں سوار آٹھ افرادزخمی ہوگئے۔زخمیوں کی شناخت ڈرائیورغلام عباس ساکن کرگل،امتیازاحمد،نوازاحمد،تنویراحمد،ادریس احمد،محمدشفیع،اورمحمداقبال ساکنان ڈوڈہ کے طور ہوئی ہے۔ادھرنتھن ٹاپ پر سڑک کے ایک حادثے میں پانچ نوجوان زخمی ہوگئے۔اطلاعات کے مطابق سنیچروار کواننت ناگ سے کشتواڑ جاررہی ایک کارزیرنمبر JK03J-7423 سنتھن ٹاپ پر ڈینجر نالہ کے قریب ایک کھائی میں گرگئی،جس کی وجہ سے کار میں سوار پانچ نوجوان زخمی ہوئے جنہیں علاج کیلئے پرائمری ہیلتھ سینٹر چھاتروں میں داخل کیا گیا۔ پولیس کے مطابق حادثے میں زخمی نوجوانوں کی شناخت عنایت حسین،توصیف احمد،منیب احمد،رقیب نظیراورعادل شفیع ساکنان براکپواہ اننت ناگ کے طور ہوئی ہے۔