سرینگر// خزانہ ، محنت و روزگار کے وزیر سید محمد الطاف بخاری نے کل سرینگر شہر کے مختلف علاقوں کا دورہ کر کے مختلف پروجیکٹوں پر جاری کا م کی پیش رفت کا جائزہ لیا۔وزیر نے حیدر پورہ کے مختلف علاقوں بشمول چھانہ پورہ اور نور آباد کالونی کا دورہ کر کے وہاں لوگوں کے ساتھ بات چیت کی اور ان کے مسائل کے بارے میں جانکاری حاصل کی۔وزیر نے علاقے کے ڈرنیج نظام کا جائزہ لینے کے دوران افسروں کو ایک مؤثر ڈرنیج نظام تعمیرکرنے کی ہدایت دی ۔الطاف بخاری نے بعد میں جامع مسجد حیدرہ پورہ کا دورہ کر کے افسران کو مسجد کے دو مرکزی دروازے تعمیر کرنے کی ہدایت دی جس کے لئے وہ اپنے کانسچیونسی ڈیولپمنٹ فنڈ میں سے رقومات فراہم کریں گے۔انہوں نے کہا کہ شہر کے ناقص ڈرنیج سسٹم میں بہتری لائی گئی ہے۔مقامی لوگوں کے ساتھ بات چیت کر تے ہوئے وزیر نے کہا کہ حکومت لوگوں کو سہولیات فراہم کرنے کے لئے اقدامات کر رہی ہے۔اُنہوں نے کہا کہ سرکار کے ترقیاتی منصوبوں کے مثبت نتائج زمینی سطح پر دیکھے جاسکتے ہیں۔