نمرتہ شرما کوکو پارٹی خواتین ونگ ریاستی صدر کے طور پر نامزد کئے جانے پر مبارکباد
جموں//اپنی پارٹی صدر سید محمد الطاف بخاری نے مطالبہ کیا ہے کہ جموں وکشمیر کے اندر خواتین کو سرکاری ملازمتوں میں ریزرویشن دینے کا مطالبہ کیا ہے۔ پارٹی صدر دفتر گاندھی نگر میں منعقدہ ایک تقریب سے خطاب کر رہے تھے جوکہ نمرتہ شرما کو اپنی پارٹی خواتین ونگ ریاستی صدر کے طور نامزد کئے جانے پر عزت افزائی کی گئی۔ سماج کے لئے خواتین کی خدمات کو سراہتے ہوئے انہوں نے کہاکہ جموں وکشمیر کے اندر خواتین کو سماجی، تعلیمی ، اقتصادی اور سیاسی طور بااختیار بنایاجانا چاہئے۔ انہوں نے کہاکہ حکومت کو چاہئے کہ جموں وکشمیر کے اندرسرکاری ملازمتوں میں خواتین کو ریزرویشن دینے کے لئے خصوصی دفعات شامل کرے تاکہ اِن کی ترقی ہوسکے۔ الطاف بخاری نے کہا’’اپنی پارٹی خواتین کی با اختیاری پر یقین رکھتی ہے اور اگر ایسا نہیں ہوتا تو پھر سماج یکساں طور ترقی نہیں کرسکتا، ہمیں خواتین کے حقوق کا تحفظ کرنا چاہئے اور اُنہیں آئینی حقوق دینے چاہئے تاکہ وہ سماجی، اقتصادی، تعلیمی اور سیاسی طور ترقی کرسکیں‘‘۔ الطاف بخاری نے کہا’’خواتین آبادی کا نصف فیصد ہیں، لہٰذا اُن کی ترقی جموں وکشمیر کے لئے لازمی ہے‘‘۔انہوں نے مزید کہا ’’اگر چہ پنچایتوں، میونسپل، بی ڈی سی، ڈی ڈی سی میں خواتین کو بااختیار بنایاگیا ہے لیکن ہمارا ماننا ہے کہ اُنہیں اسمبلی اور پارلیمنٹ سطح تک خواتین کو ریزرویشن دینے کی ضرورت ہے۔ انہوں نے کہا کہ ہم بلاامتیاز سبھی طبقہ جات کی یکساں ترقی چاہتے ہیں، دونوں خطوں کی یکساں ترقی اہم ہے اور ہم اِس میں کسی قسم کا سمجھوتہ نہیں کریں گے۔ نمرتہ شرما جنہیں پارٹی خواتین ونگ ریاستی صدر کے طور نامزد کیاگیاہے، نے اپنے خطاب میں یقین دلایاکہ خواتین ونگ دونوں خطوں میں زمینی سطح پر ورکروں کو مضبوط کرنے کے لئے کام کرے گی۔ موصوفہ نے کہا’’ ہم سبھی بیس اضلاع میں پارٹی کو مضبوط کرنے کے لئے کام کریں گے‘‘۔