الجزائر: آگ لگانے کی شبہ میں 22 افراد گرفتار

الجزائر سٹی//الجزائر میں آگ لگانے کے شبہے میں 22افراد کو گرفتار کرلیا گیا۔ حکام کا کہنا ہے کہ بیک وقت مختلف مقامات پر آتش زدگی اتفاقی امر نہیں ہے اور اس میں ممکنہ طور پر آتش گیر مادے کا استعمال کیاگیا۔ آتش زدگی کے دوران افسوس ناک واقعہ بھی پیش آیا اور مشتعل ہجوم نے آگ لگانے کے الزام میں نوجوان کو تشدد کے بعد آگ میں جھونک دیا۔واضح رہے کہ ملک میں جاری جنگلاتی آگ کے بعد ہلاکتوں کی تعداد 69سے تجاوز کرگئی ہے اور حکومت کی جانب سے ہلاکتوں کے غم میں 3روزہ سوگ کا اعلان کیا گیا ہے۔