جموں//پرنسپل سیکرٹری خزانہ اے کے مہتہ نے ایک میٹنگ کے دوران التوا میں پڑے پروجیکٹوں کی صورتحال کا جائیزہ لیا ۔ انہوں نے کہا کہ حکومت التوا میں پڑے اُن پروجیکٹوں کیلئے رقومات واگذار کرنے کیلئے تیار ہے جن کو اعلیٰ اختیاراتی کمیٹی نے منظوری دی ہے ۔ انہوں نے کہا کہ یہ ساری رقومات جے اینڈ کے انفراسٹریکچر ڈیولپمنٹ کارپوریشن کی وساطت سے آن لائین موڈ کے ذریعے واگذار کی جائیں گی ۔ انہوں نے کہا کہ اس مقصد کیلئے ایم آئی ایس پورٹل قایم کیا گیا ہے تا کہ نوڈل افسر ضروری کاروائی انجام دے سکیں ۔ ان پروجیکٹوں کی کارکردگی کو بہتر بنانے کیلئے انتظامی محکموں کو پہلے ہی مطلع کیا گیا ہے کہ وہ پروجیکٹوں کی عمل آوری ایجنسیوں کو ضروری جانکاری فراہم کریں ۔ انہوں نے جموں کشمیر انفراسٹریکچر ڈیولپمنٹ کارپوریشن سے رقومات حاصل کرنے کیلئے مخصوص کھاتے کھولنے کی بھی ہدایت دی ۔