التوأ میں پڑے پروجیکٹوں کیلئے فنڈنگ کی منظوری

سرینگر//ضلع ترقیاتی کمشنرسرینگر ڈاکٹر سید عابد رشید شاہ نے کل تمام متعلقہ محکموں کو سرینگر میں التوأ میں پڑے پروجیکٹوں کے بارے میں تفاصیل پیش کرنے کی ہدایت دی۔ان پروجیکٹوں کے لئے جے کے آئی ڈی ایف سی لمیٹیڈ کے تحت پروجیکٹوں کی فنڈنگ کی منظوری دی گئی ہے۔ترقیاتی کمشنر نے یہ ہدایات ایک میٹنگ کے دوران دیں۔اس موقعہ پر انہوں نے کہا کہ وہ ایسے تمام 17پروجیکٹوں کا دورہ کریں گے جن کی فنڈنگ کیلئے منظوری دی گئی ہے۔یہ امر قابل ذکر ہے کہ التوأ میں پرے جن پروجیکٹوں کے لئے جے کے آئی ڈی ایف سی کے تحت فنڈنگ کی منظوری دی گئی ہے اوراوران میں 12روڈس اینڈ بلڈنگس ،4صحت عامہ اورایک جے اینڈ کے پروجیکٹس کنسٹرکشن کارپوریشن کا پروجیکٹ شامل ہے۔