اقوام متحدہ//اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل نے شمالی کوریا کی جانب سے حال ہی میں کئے گئے بیلسٹک میزائل تجربہ کی آج مذمت کی اور ساتھ ہی نئی پابندیاں عائد کرنے کی وارننگ بھی دی ہے ۔ سلامتی کونسل نے ایک بیان جاری کرکے شمالی کوریا سے آئندہ مزید میزائل تجربہ نہ کرنے کے لئے خبردار کیا ہے ۔ بیان میں زور دے کر کہا گیا ہے کہ خطہ میں کشیدگی کم کرنے کے لئے شمالی کوریا فوری طور پر ٹھوس قدم اٹھا کر جوہری ترک اسلحہ کے تئیں اپنے عزم کو ظاہر کرے ۔ واضح ر ہے کہ شمالی کوریا نے اتوار کو ایک میزائل تجربہ کیا ہے جو روس کے ساحل کے کنارے گرا ۔ سلامتی کونسل نے سال 2006 میں پہلی بار شمالی کوریا پر پابندی لگائی تھی۔رائٹر۔