سرینگر//نیشنل بُک ٹرسٹ آف انڈیا کی جانب سے کل اقبال پبلک سکول صورہ میں ایک روزہ ورکشاپ منعقد ہوا جس میں متعدد اسکولوں سے وابستہ بچوں نے شرکت جبکہ ماہرین نے بچوں کے ادب پر تبادلہ خیال کیا۔ ورکشاپ میں مقررین نے کشمیری زبان میں موجود بچوں کے ادب کے بارے میں سیر حاصل بحث کی۔ ورکشاپ میں موقعے پر ہی بچوں نے مختلف موضوعات پر لکھا جس کی ماہرین نے کافی پذیرائی کی۔ اس موقعے پر ورکشاپ میں موجود اساتذہ اور ماہرین نے این بی ٹی کو وادی کشمیر میں مستقبل میں بھی ایسے پروگراموں کے انعقاد پر زور دیا۔ این بی ٹی بچوں کے ادب پر لال منڈی میں کلچرل اکیڈیمی کے کانفرنس ہال میں ایک روزہ سمینار کا اہتمام کرنے جارہا ہے جس میں مختلف اسکولوں سے وابستہ بچوں کے علاوہ ماہرین کی شرکت متوقع ہے۔