اقبال نگر تا پوٹھ لور تک جموں پونچھ شاہراہ کا حال بے حال

سرنکوٹ/ بختیار حسین/ سرنکوٹ قصبہ کے اقبال نگر تا پوٹھ لور تک جموں پونچھ شاہراہ کا حال بے حال ہے جس میں حاص طور پر اقبال نگر کے مقام پر محکمہ گریف کی لاپرواہی کی وجہ سے سڑک کی حالت خراب ہے۔ مقامی لوگوں نے بتایا کہ تین ماہ سے زائد عرصہ گرز گیا ہے لیکن محکمہ کبھی کھڈوں میں تبدیل ہوئی سڑک پر کبھی پتھر ڈمپ کر دیتے ہیں اور کبھی سڑک کے کھڈوں میں بڑے بڑے کنکرے   ڈال دیتے ہیں۔ انھوں نے کہا کہ دو کلو میٹر کے آس پاس سڑک پر پڑا تارکول بھی کھڈوں میں تبدیل ہو چکا ہے۔ متعلقہ محکمہ غیر میعاری اور غیر سنجیدگی سے کام لے رہا ہے جس کا نقصان براہ راست سرنکوٹ کے لوگوں کو اٹھانا پر رہا ہے۔ انھوں نے محکمہ گریف پر الزام عائد کرتے ہوئے کہا کہ محکمہ جان بوجھ کر لاپرواہی کر رہا ہے جس کا نوٹس ضلع انتظامیہ نے نہیں لیا۔