سوپور//شمالی قصبہ سوپور میں اقبال مارکیٹ کے تمام دوکانداروں نے پیر کی صبح کو اپنی دوکانیں احتجاج کے طور بند رکھیں۔ احتجاجی دوکانداروں نے چھاپڑی فروشوں پر الزام عائد کیا کہ انہوں نے مارکیٹ میں ایک دوکاندار کے ساتھ بدسلوکی ۔انہوں نے کہا کہ ایک سہیل احمد نامی ایک دکاندار نے گاڑی میں دکان کیلئے کچھ سامان لایا تھا اور اس نے اپنی دوکان کے سامنے گاڑی کھڑی کی تھی تو اس دوران وہاں موجود ایک چھاپڑی فروش نے اسے گاڑی ہٹانے کو کہا۔انہوں نے کہا کہ دونوں افراد میںلڑائی ہوئی ۔اس واقع کے فوراً بعد اقبال مارکیٹ کے سارے دکانداروں نے دوکانیں بند کیں اور احتجاجی دھرنا دیا جس سے ٹریفک کی نقل وحرکت بھی متاثر ہوئی ۔ احتجاجی دکانداروں نے مذکورہ چھاپڑی فروش کے خلاف کارروائی کی مانگ کی۔ اس دوران وہاں اے ڈی سی اور ایس ڈی پی او سوپور پہنچ گئے۔ انہوں نے واقع کی تفتیش کرتے ہوئے دوکانداروں کو یقین دلایا کہ وہ اس معاملے کی تحقیق کرکے قصور واروں کے خلاف کارروائی عمل میں لائیں گے۔
اقبال مارکیٹ سوپور میں دوکانداروں کا احتجاج | چھاپڑی فروش کے خلاف کارروائی کا مطالبہ
