Facebook Twitter Youtube
  • تازہ ترین
  • کشمیر
  • جموں
  • شہر نامہ
  • برصغیر
  • بین الاقوامی
  • سپورٹس
  • صنعت، تجارت
  • کالم
    • مضامین
    • گوشہ خواتین
    • خصوصی انٹرویو
    • جمعہ ایڈیشن
    • تعلیم و ثقافت
    • طب تحقیق اور سائنس
  • ملٹی میڈیا
    • ویڈیو
    • پوڈکاسٹ
    • تصویر کہانی
  • اداریہ
  • ادب نامہ
    • نظم
    • غرلیات
    • افسانے
  • تازہ ترین
  • کشمیر
  • جموں
  • شہر نامہ
  • برصغیر
  • بین الاقوامی
  • سپورٹس
  • صنعت، تجارت
  • کالم
    • مضامین
    • گوشہ خواتین
    • خصوصی انٹرویو
    • جمعہ ایڈیشن
    • تعلیم و ثقافت
    • طب تحقیق اور سائنس
  • ملٹی میڈیا
    • ویڈیو
    • پوڈکاسٹ
    • تصویر کہانی
  • اداریہ
  • ادب نامہ
    • نظم
    • غرلیات
    • افسانے
Kashmir Uzma
  • تازہ ترین
  • کشمیر
  • جموں
  • شہر نامہ
  • برصغیر
  • بین الاقوامی
  • سپورٹس
  • صنعت، تجارت
  • کالم
    • مضامین
    • گوشہ خواتین
    • خصوصی انٹرویو
    • جمعہ ایڈیشن
    • تعلیم و ثقافت
    • طب تحقیق اور سائنس
  • ملٹی میڈیا
    • ویڈیو
    • پوڈکاسٹ
    • تصویر کہانی
  • اداریہ
  • ادب نامہ
    • نظم
    • غرلیات
    • افسانے

Kashmir Uzma

Latest Kashmir News | Kashmir Urdu News | Politics, India, International, Opinion

Font ResizerAa
Search
Follow US
کشمیر

اقامتی اسناد کی اجرائی پیچھے سیاسی مقاصدکارفرما:سنجے صراف

Kashmir Uzma News Desk
Last updated: June 28, 2020 3:00 am
Kashmir Uzma News Desk
Share
4 Min Read
SHARE
سرینگر// حکومت پر اقامتی اسناد کی اجرائی کی تشہیر میں سیاست کرنے کا الزام عائد کرتے ہوئے لوک جن شکتی پارٹی کے کشمیرامور کے انچارج سنجے صراف نے سوال کیاہے کہ دفعہ370کی تنسیخ کے بعد جس تعمیر و ترقی کا وعدہ کیا گیا تھا، وہ کیا ہوا؟۔ سرینگر کے ایوان صحافت میں پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ حکومت بیروکریٹوں کو اقامتی اسناد دینے میں مصروف ہے اور ترقیاتی کاموں کو پس پردہ ڈال دیا گیا ہے۔انہوں نے نوجوانوں سے اپیل کی کہ وہ بندوق کا راستہ ترک کریں جبکہ سرکار کو نوجوانوں سے بات کرنے کی صلاح دی۔حکومت کی جانب سے سرکاری محکموں میںنئی بھرتی عمل کے آغاز کو نیک شگون قرار دیتے ہوئے صراف نے ڈیلی ویجروں و کیجول لیبروںکو پس پردہ نہ ڈالنے کا مشورہ دیا۔انہوںنے کہا کہ60ہزار کے قریب عارضی ملازمین کے معاملے کو اگر حل نہیں کیا گیا تو ایک انسانی بحران پیدا ہوگا،جس کے نتیجے میں پہلے سے نان شبینہ کیلئے محتاج ان ملازمین کی حالت مزید ابتر ہوگی۔ لاک ڈائون کے نتیجے میں معاشی نقصانات کو تجارت کیلئے سم قاتل قرار دیتے ہوئے سنجے صراف نے کہا کہ پہلے5اگست کے بعد پیداہ شدہ صورتحال اور بعد میں کرونا لاک ڈائون کے نتیجے میں تجارتی و کاروباری سرگرمیاں مکمل طور پر ٹھپ ہوکر رہ گئی،جس کی وجہ سے تجارت کو ہزاروں کروڑ روپے کے نقصانات کا سامنا کرنا پڑا۔انہوں نے حکومت ہند سے اپیل کی کہ تجارت پیشہ افراد،صنعت کاروں، ٹرانسپورٹروں،ہاوس بوٹ و ہوٹل مالکان اور سیاحت و تعمیرات عامہ سے جڑے ہوئے لوگوں کے بنک قرضوں کی ادائیگی کی مدت میں توسیع کی جائے،جبکہ جی ایس ٹی اور انکم ٹیکس کی مدوں میں بھی تاجروں کو رعایت دی جائے۔کرونا وائرس کو پھیلنے سے روکنے کیلئے صف اول پر کام کرنے والے ڈاکٹروں،نیم طبی عملے، بلدیاتی ملازمین اور محکمہ صحت کے عملے کو خراج تحسین پیش کرتے ہوئے سنجے صراف نے کہا کہ سماجی،فلاحی،مذہبی جماعتوں اور سول سوسائٹی نے متاثرین تک پہنچ کرانہوںنے ایک بار پھر2014کی مثال زندہ کی،جب تباہ کن سیلاب کے دوران رضاکاروں نے اپنی زندگی کو دائو پر لگا کر لوگوں تک راحت کاسامان بھی پہنچایا۔ سنجے صراف نے سرینگر میونسپل کارپوریشن میں سوچھ بھارت مہم کے تحت بیت الخلائوں کی تعمیر کی تحقیقات پر زور دیتے ہوئے کہا کہ مستحقین کو اس میں کیوں نظر انداز کیا گیا۔انہوں نے کہا کہ ایسی اطلاعات  بھی مل رہی ہیں کہ کئی جگہوں پر سرے سے ہی ان بیت الخلائوں کو تعمیر نہیں کیا گیااور صرف رقومات نکالی گئیں۔ ایل جے پی کے امور کشمیر کے انچارج نے کہا کہ پارٹی نے حکومت کو سرینگر کی بہبودی اور ترقی کیلئے تجاویز پیش کی ہیں،جس میں سرینگر میں فلائی اُوروں،کثیر المنزلہ تجارتی عمارتوں، سڑکوں،پلوں اور دیگر ترقیاتی کاموں کو شروع کرنے کا مشورہ دیا گیا ہے۔
Share This Article
Facebook Twitter Whatsapp Whatsapp Copy Link Print
Leave a Comment

Leave a Reply Cancel reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

کٹھوعہ میں پٹواری رشوت لیتے ہوئے گرفتار
جموں
ساکری راجوری میں گیسٹرو کے واقعات،مزید3داخلِ ہسپتال جموں اور راجوری کے میڈیکل کالجوں میں2خواتین کی موت،7زیرعلاج
پیر پنچال
چناب میں پانی کی سطح بڑھنے پر سلال ڈیم کے دروازے کھول دئے گئے
جموں
ادھم پور میں امسال 87منشیات فروش گرفتار | 2.42کروڑ ر کی منشیات اور4.69کروڑکی جائیداد ضبط
جموں

Related

کشمیر

۔8ہزار لوگوں کیلئے ایک ڈاکٹر جموں وکشمیر میں 5603ڈینٹل ڈاکٹر بیکار

June 30, 2025
کشمیر

گرمی کی شدید لہر جاری، سرینگر میں پارہ34.5ڈگری ۔1سے5اور6سے 8جولائی کو بارش اور تیز آندھی کا امکان

June 30, 2025
کشمیر

نوجوانوں کی بے روزگاری 17.4فیصد تک بڑھ گئی مجموعی شرح 6.7فیصد ، قومی اوسط 3.5فیصد سے تقریباًدوگنی

June 30, 2025
کشمیر

۔3غیر فعال سیاسی جماعتوں کو شوکاز نوٹس رجسٹرڈ جماعتوں کی فہرست سے خارج کرنے کا انتباہ

June 30, 2025

ملک و جہان کی خبروں سے رہیں اپڈیٹ

نیوز لیڑ ای میل پر پائیں

پالیسی

  • ڈیٹا پالیسی
  • پرائیویسی پالیسی
  • استعمال کرنے کی شرائط
  • ڈیٹا پالیسی
  • پرائیویسی پالیسی
  • استعمال کرنے کی شرائط

سیکشن.

  • اداریہ
  • برصغیر
  • بین الاقوامی
  • تعلیم و ثقافت
  • اداریہ
  • برصغیر
  • بین الاقوامی
  • تعلیم و ثقافت

مزید جانیں

  • ہمارے بارے میں
  • رابطہ
  • فیڈ بیک
  • اشتہارات
  • ہمارے بارے میں
  • رابطہ
  • فیڈ بیک
  • اشتہارات
Facebook

Facebook

Twitter

Twitter

Youtube

YouTube

Instagram

Instagram

روزنامہ کشمیر عظمیٰ کی  ویب سائٹ  خبروں اور حالات حاضرہ کے حوالے سے جموں وکشمیر کی  اردو زبان کی سب سے بڑی نیوز ویب سائٹ ہے۔ .. مزید جانیں

© GK Communications Pvt. Ltd.. All Rights Reserved.
Welcome Back!

Sign in to your account

Username or Email Address
Password

Lost your password?