عظمیٰ سپورٹس ڈیسک
ابو ظہبی//پاکستان کے 2 سابق کرکٹرز کے ساتھ افغانستان کرکٹ ٹیم کے کھلاڑی ابوظبی میں عید منا رہے ہیں۔پاکستان کے سابق کرکٹرز عمران فرحت بطور بیٹنگ کوچ اور رانا نوید الحسن بطور بولنگ کوچ افغان ٹیم کے ساتھ ہیں۔اس موقع پر افغانستان کے کھلاڑیوں نے روایتی لباس پہن کر عید منائی۔واضح رہے کہ افغانستان کرکٹ ٹیم دورہ بنگلا دیش اور ورلڈ کپ کی تیاریوں میں مصروف ہے۔