نئی دہلی // ملک میں طوفان کے خطروں کے درمیان بدھ کو قومی راجدھانی دہلی و این سی آر سمیت ہندوستان میں کئی مقامات پر زلزلے کے جھٹکے محسوس کئے گئے۔جموں و کشمیر ، ہماچل اور پنجاب میں بھی یہ جھٹکے محسوس کئے گئے۔ ریختر پیمانے پر اس زلزلہ کی شدت 6.2 بتائی گئی ہے۔زلزلہ کا مرکز کابل سے 182 کلومیٹر دور 112 کلو میٹر زیر زمیں بتایا جا رہا ہے۔ زلزلہ کی وجہ سے لوگ اپنے گھروں سیاور دفتروں سے باہر نکل آئے۔خیال رہے کہ ہندوستان کی کئی ریاستوں میں گزشتہ دو دنوں سے طوفان کو لے کر الرٹ جاری ہے۔ ساتھ ہی ساتھ آندھی -طوفان میں کئی گھروں کے تباہ ہونے اور نقصان پہنچنے کی خبریں ہیں۔ا تراکھنڈ اور ہماچل پردیش میں اولے گرنے کی بھی خبر ہے۔