کابل/افغان دارالحکومت میں ایک حملے میں 2خواتین ججز ہلاک ہوگئیں۔افغانستان میں دارالحکومت کابل کے تیمنی علاقے میں اتوار کی صبح نامعلوم مسلح افراد نے خواتین ججوں کو لے جانے والی گاڑی پر حملہ کیا، جس میں دو اججوں کی موت ہوگئی اور دو دیگر زخمی ہوگئے۔ ذرائع نے بتایا کہ اس حملے میں دو ججوں کی موت ہوگئی۔ افغان میڈیا کا کہنا ہے کہ مسلح حملہ آور نے قلعہ فتح اللہ علاقے میں گاڑی کو روک کر فائرنگ کی، جس کے نتیجے میں 3خواتین زخمی ہوگئیں، اور بعدازاں زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے 2 خواتین ہلاک ہوگئیں، ہلاک ہونے والی خواتین میں1خاتون جج او وزارت تعلیم کی 1ملازم شامل ہیں۔ حملہ آور ایک ہی شخص تھا جو فائرنگ کے بعد موقع سے فرار ہوگیا۔ادھر افغانستان کے صوبہ قندھار میں مسلح افواج نے ایک آپریشن میں 30 طالبان جنگجوؤں کو ہلاک کرکے فوجی اڈے پر حملہ کرنے کے منصوبے کو ناکام بنا دیا۔وزارت دفاع نے اتوار کے روز ٹوئیٹ کرکے بتایا کہ ’’صوبہ قندھار کے شاہ ولی کوٹ اور جھیرئی اضلاع میں مسلح افواج کی کارروائی کے دوران 30 طالبان جنگجو ہلاک اور چار دیگر زخمی ہوگئے۔ اس کے علاوہ ان کے تین ٹھکانے تباہ کردیئے گئے جہاں کثیر مقدار میں اسلحہ اور گولہ بارود کا ذخیرہ رکھا گیا تھا۔یہ فوجی کارروائی طالبان کے ذریعہ قندھار میں فوجی اڈے پر حملے کی ذمہ داری قبول کرنے کے ایک دن بعد ہوئی ہے۔قطر کی راجدھانی دوحہ میں طالبان اور افغان حکومت کے مابین ہونے والے امن مذاکرات کے باوجود قندھار میں حالیہ مہینوں میں فوج اور طالبان کے درمیان تشدد میں بڑے پیمانے پر اضافہ دیکھا گیا ہے۔(اسپوتنک)