کابل //افغانستان کے شمالی صوبے باگلان میں شدت پسندوں کے ساتھ تصادم میں کم از کم13سکیورٹی فورسز ہلاک ہوگئے ۔ صوبائی اسپتال کے ذرائع نے بتایا کہ وزیر آباد کے علاقے میں سیکورٹی کی ناکہ بندی پر عسکریت پسندوں کے حملے میں13سیکورٹی فورسز ہلاک ہوگئے ۔ صوبہ باگلان کے ترجمان جاوید بشارت نے حملے کی تصدیق کی ہے لیکن مزید تفصیلات فراہم نہیں کیں۔جنگجو تنظیم طالبان نے بھی ابھی تک اس حملے کے بارے میں کوئی تبصرہ نہیں کیا ہے ۔