افغانستان میں جمہوریت کے حامی کارکن کا قتل

کابل // افغانستان کے اہم جمہوریت حامی کارکن یوسف رشید کو بدھ کی صبح نامعلوم مسلح افراد نے کابل میں گولی مار کر ہلاک کردیا۔سول سوسائٹی کی ایک معروف شخصیت رشید 'فری اینڈ فیئر الیکشن فورم آف افغانستان' کے چیف ایگزیکٹو آفیسر تھے ۔ رشید کے بھائی عبدالباقی رشید کے بیان کے مطابق یہ قتل مقامی وقت کے مطابق صبح ساڑھے آٹھ بجے کابل شہر کے پی ڈی 7 میں تانی کوٹی علاقے میں ہوا۔ جب وہ دفتر جارہے تھے کہ بندوق برداروں نے ان کی گاڑی کو نشانہ بنایا اور فائرنگ کردی۔گولی لگنے سے  رشید کا ڈرائیور سمیع بھی زخمی ہوگیا۔