افغانستان:ڈائریکٹر میڈیا سینٹر حملے میں ہلاک

کابل// افغانستان میں حکومت کے ڈائریکٹر انفارمیشن میڈیا سینٹر دوا خان طالبان کے حملے میں مارے گئے جب کہ طالبان مزید پیش قدمی کرتے ہوئے دو صوبوں کے دارالحکومت تک پہنچ چکے ہیں۔ترجمان طالبان ذبیح اللہ مجاہد نے اپنی ٹوئٹ کے ذریعے اطلاع دی ہے کہ کابل کے دارالامان روڈ پر کابل انتظامیہ کے میڈیا سنٹر کے سربراہ دوا خان مینہ پال ایک خاص حملے میں مارے گئے۔طالبان نے افغانستان میں اپنے تسلط کو سرحدی علاقوں میں بڑھاتے ہوئے دو صوبائی دارالحکومتوں کی جانب پیش قدمی تیز کردی ہے۔