جموں// جی او سی 15 کارپس کے لیفٹنٹ جنرل اے کے بھٹ نے یہاں راج بھون میں گورنر ستیہ پال ملک کے ساتھ ملاقات کی اور انہیں وادی میں سلامتی کے انتظامات کے بارے میں جانکاری دی۔ اُن کے ہمراہ لیفٹنٹ جنرل کے جے ایس ڈھلوں جی او سی15 کارپس( نامزد) بھی تھے۔گورنر نے وادی میں ملی ٹینسی مخالف کاروائیوں کو عمل میں لانے کے سلسلے میں فوج کے تعاون کی سراہنا کی۔گورنر نے لیفٹنٹ جنرل بھٹ جو بہت جلد آرمی ہیڈ کوارٹرس نئی دہلی میں بحیثیت ملٹری سیکرٹری کے طور پر تعینات ہورہے ہیں، کو الوداعیہ دیا اور انہیں مستقبل کی کامیابی کی تمنا ظاہر کی۔