جموں//جموں میونسپل کارپوریشن کے میئر چندر موہن گپتا اور ڈپٹی میئر پورنیما شرما ،سی آر پی ایف کے سپیشل ڈی آئی جی سیدذولفقار اورمہلوک سرپنچ اجے پنڈتا کے لواحقین نے لیفٹیننٹ گورنر منوج سنہا سے ملاقات کی۔جے این سی کے میئراورڈپٹی میئر نے نے کووِڈ ۔19وَبا کی روکتھام اور اس سے نمٹنے کے لئے جے ایم سی کی جانب سے کی گئی کوششوں کے بارے میں لیفٹیننٹ گورنر کو جانکاری دی اور اُنہیں جے ایم سی کے کام کاج کے بارے میں بھی تفصیل دی۔لیفٹیننٹ گورنر نے کہا کہ حکومت بنیادی اِداروں کو مستحکم بنانے کے لئے پُرعز م ہے ۔ اُنہوں نے کارپوریشن کے کام کاج میں متواتر بہتری لانے پر زور دیا تاکہ لوگوں کے لئے بہترین خدمات کی فراہمی یقینی بنائی جاسکے۔اُنہوں نے کووِڈ۔19وَبا کے دوران تمام اہم مقامات کی فیومگیشن اور صفائی ستھرائی پر خصوصی توجہ مرکوز کرنے کے چیلنجوں کا مقابلہ کرنے کے لازمی اِقدامات اٹھانے کی بھی ہدایت دی۔ سپیشل ڈی جی سی آر پی ایف زون سیّد ذوالفقار حسن نے لیفٹیننٹ گورنر منوج کے ساتھ ملاقات کی اورانہیں جموںوکشمیر حفاظتی صورتحال اور اندرونی حفاظتی اِنتظامات کے بارے میں تفصیل دی۔آئی جی سی آر پی ایف جموں سیکٹر چارو سنہا بھی میٹنگ میں موجود تھیں۔لیفٹیننٹ گورنر نے فوج ، سی آر پی ایف ،جے کے پولیس اور دیگر مرکزی نیم فوجی دستوں کے مابین قریبی تال میل قائم کرنے پر زور دیا تاکہ کسی بھی ہنگامی صورتحا ل سے مؤثر طور نمٹا جاسکے اور جموںوکشمیر میں تمام تنصیبات پر کڑی نگرانی کر کے جموںوکشمیر کے عوام کے لئے ایک محفوظ ماحول کے قیام کو یقینی بنانے کے لئے کہا۔لیفٹیننٹ گورنر نے جموںوکشمیر میں حفاظتی چیلنجوں سے نمٹنے کے لئے ہر محاذ پر نگرانی تیز کرنے پر بھی زور دیا۔ اُنہوں نے جموںوکشمیر میں کووِڈ۔ 19وَبا کی روکتھام کے لئے حفاظتی دَستوں کی جانب سے اَدا کئے گئے کردار کو سراہا ۔ادھرلیفٹیننٹ گورنر منوج سنہانے ملی ٹنٹوں کے ہاتھوں مارے گئے سرپنچ اَجے پنڈتا بھارتی کے اہل خانہ کے ساتھ ملاقات کی۔آنجہانی سرپنچ کی اہلیہ سو ہنی پنڈتا اور والد دوارِیکا ناتھ پنڈتانے لیفٹیننٹ گورنرکو اپنے مسائل سے آگاہ کیاجس پر لیفٹیننٹ گورنر نے اُنہیں حکومت کی طرف سے ہر ممکن تعاون دینے کی یقین دہانی کرائی۔اُنہوں نے شہیدکے اہلِ خانہ کے ساتھ دلّی ہمدردی اورتعزیت کا بھی اِظہار کیا۔