سری نگر//نیشنل کانفرنس کے نائب صدر عمرعبداللہ نے جمعہ کے روز کہاکہ اہم واعلیٰ عہدوں اورمنصبوں پرفائز اشخاص کی تنقید کرناجمہوری نظام میں ہرشہری کاحق ہے ۔انہوں نے کہاکہ پتلی چمڑی یاجلد والے لوگوں کوزمانہ قدیم کے قوانین کے پیچھے چھپنا نہیں چاہئے ۔ کے این ایس کے مطابق لکشدیپ پولیس کی جانب سے فلمساز عائشہ سلطانہ کیخلاف ملک سے غداری کے الزام میں مقدمہ درج کئے جانے سے متعلق ایک ٹی وی مباحثے میں اظہارخیال کرتے ہوئے عمرعبداللہ نے کہاکہ جمہوری نظام میں حکمران ہویاسیاستدان،کوئی اعلیٰ افسر ہویاحاکم ،اُس کوہدف تنقید بناناہرشہری کاحق ہے ۔عمرعبداللہ کا ٹیلی ویژن مباحثے میں کہناتھاکہ ا ہم واعلیٰ عہدوں اورمنصبوں پرفائز اشخاص کی تنقید کرناجمہوری نظام میں ہرشہری کاحق ہے ۔خیال رہے بی جے پی کے لیڈرکی جانب سے کی جانے والی شکایت پرلکشدیپ پولیس نے خاتون فلمسازعائشہ سلطانہ کیخلاف غداری کامقدمہ درج کیا ۔نیشنل کانفرنس کے نائب صدر کامزیدنے اپنے ایک ٹویٹ میں لکھاکہ لکشدیپ کے منتظم پرفل پاٹل کی تنقید کرنا ملک سے غداری نہیں ہے ۔انہوںنے سوال کیا اگر ہم یہ دعویٰ کرتے ہیں کہ ہمارے ملک میں جمہوری نظام ہے، توہمیں یہ معلوم ہونا چاہئے کہ اعلیٰ عہدوں ومنصبوں پرفائز لوگوں کی تنقید کرنا ہرشہری کاحق ہے ۔انہوں نے کسی جماعت یاکسی لیڈرکانام لئے بغیر کہاکہ پتلی چمڑی یاجلد والے لوگوں کوزمانہ قدیم کے قوانین کے پیچھے چھپنا نہیں چاہئے ۔