سرینگر// حکومت نے جموں کشمیر کے دورے پر خاص الخاص شخصیات (وی وی آئی پی) کے دورے سے متعلق بلا خلل انٹرنیٹ سہولیات کی دستیابی اور ویڈیو کانفرنسنگ کیلئے افسروں کا تقرر عمل میں لایا ہے۔ایڈیشنل سیکریٹری کو فوری طور پر نئی جگہ پر تعینات کرنے کی منظوری دی گئی ہے۔ سرکاری حکم نامہ کے مطابق محکمہ صحت و طبی تعلیم کے ایڈیشنل سیکریٹری غلام نبی بٹ،جنہیں ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر کپوارہ کے طور پر تبدیل کیا گیا تھا،کو اپنی ذمہ داریوں سے فاررغ کیا گیا ہے اور فوری طور نئے عہدے اور جگہ پر رپورٹ کرنے کی ہدایت دی گئی ہے۔ سرکار نے جموں کشمیر میں اہم شخٰصیات کے دورے پر ڈیوٹیوں کو بھی تفویض کیا ہے۔عمومی انتظامی محکمہ کی جانب سے جاری آرڈر میں کہ گیا کہ نیشنل انفارمیٹکس سینٹر جموں کشمیر میں ریاستی انفارمیٹکس افسر ابھے کمار مرکزی زیر انتظام جموں کشمیر میں وی وی آئی پی کے دوروںکے دوران ، نوڈل آفیسر ہوں گے تاکہ راج بھون ، سرینگر(آڈیٹوریم) سمیت تمام تقاریب گاہوں پر ہموار انٹرنیٹ رابطہ ، اورویڈیوکانفرنسنگ کی سہولت وغیرہ کو یقینی بنایا جا سکے۔آرڈر میں مزید کہا گیا ہے کہ نوڈل آفیسر دورے کے اختتام تک سرینگر میں تعینات رہے گا اور تمام سسٹموں ومتعلقہ سازوسامان کو پہلے سے یعنی 22 اکتوبر کو تیار رکھیں گے۔حکم نامہ میں مزید کہا گیا ہے کہ اسکے علاوہ ، دورے کے دوران پروگراموں کے ہموار اور پریشانی سے پاک انعقاد کے لیے معقول تکنیکی افرادی قوت اور متعلقہ بیک اپ کو یقینی بنائے گا۔