جموں // قومی تحقیقاتی ایجنسی(این آئی اے) نے وچی حلقہ انتخاب کے سابق پی ڈی پی رکن اسمبلی اعجاز میر سے پوچھ تاچھ کی۔ان سے یہ پوچھ تاچھ انکے سرکاری کوارٹر واقع جواہر نگر میں ایک ایس پی او کی جانب سے ہتھیار اڑانے کے متعلق کی گئی۔این آئی اے اس کیس کی تحقیقات کررہی ہے اور اس سلسلے میں اعجاز میر کو طلب کیا گیا تھا جن سے جموں میں انکے آفس میں 4گھنٹے تک پوچھ تاچھ کی گئی۔ایس پی او عادل بشیر نے اعجاز میر کے کوارٹر جواہر نگر سے28ستمبر 2018کو 7ہتھیار اڑا لئے تھے۔ عادل بشیر بعد میں جنگجوئوں کی صف میں شامل ہوگیا تھا۔