Facebook Twitter Youtube
  • تازہ ترین
  • کشمیر
  • جموں
  • شہر نامہ
  • برصغیر
  • بین الاقوامی
  • سپورٹس
  • صنعت، تجارت
  • کالم
    • مضامین
    • گوشہ خواتین
    • خصوصی انٹرویو
    • جمعہ ایڈیشن
    • تعلیم و ثقافت
    • طب تحقیق اور سائنس
  • ملٹی میڈیا
    • ویڈیو
    • پوڈکاسٹ
    • تصویر کہانی
  • اداریہ
  • ادب نامہ
    • نظم
    • غرلیات
    • افسانے
  • تازہ ترین
  • کشمیر
  • جموں
  • شہر نامہ
  • برصغیر
  • بین الاقوامی
  • سپورٹس
  • صنعت، تجارت
  • کالم
    • مضامین
    • گوشہ خواتین
    • خصوصی انٹرویو
    • جمعہ ایڈیشن
    • تعلیم و ثقافت
    • طب تحقیق اور سائنس
  • ملٹی میڈیا
    • ویڈیو
    • پوڈکاسٹ
    • تصویر کہانی
  • اداریہ
  • ادب نامہ
    • نظم
    • غرلیات
    • افسانے
Kashmir Uzma
  • تازہ ترین
  • کشمیر
  • جموں
  • شہر نامہ
  • برصغیر
  • بین الاقوامی
  • سپورٹس
  • صنعت، تجارت
  • کالم
    • مضامین
    • گوشہ خواتین
    • خصوصی انٹرویو
    • جمعہ ایڈیشن
    • تعلیم و ثقافت
    • طب تحقیق اور سائنس
  • ملٹی میڈیا
    • ویڈیو
    • پوڈکاسٹ
    • تصویر کہانی
  • اداریہ
  • ادب نامہ
    • نظم
    • غرلیات
    • افسانے

Kashmir Uzma

Latest Kashmir News | Kashmir Urdu News | Politics, India, International, Opinion

Font ResizerAa
Search
Follow US
مضامین

اصلی مُجرم کون ؟

Kashmir Uzma News Desk
Last updated: September 22, 2020 2:00 am
Kashmir Uzma News Desk
Share
11 Min Read
SHARE
ربّ ِ کائنات کی طرف سے انسان کو سب سے بڑی نعمت زندگی کی شکل میں دی گئی ہے او ر زندگی صرف ایک بار ملتی ہے ،اس لئے اس کی جتنی قدر کی جائے کم ہے۔ایسی بیش بہا زندگی سے لطف اندوز ہونا اور اُسے خوشگوار طریقے سے گزارنا انسان کی ذمہ داری ہے ،لیکن آج کل دُنیاوی اُلجھنوں اور مسائل کے شکنجوں میں اپنے آپ کو پھنساکر بیشتر لوگ اپنی زندگیاں عذاب بنائے ہوئے ہیں۔ہر طرف جنگل کا قانون ہے اور ہر سمت چیر پھاڑ کرنے والے درندے اپنے تیز اور نوکیلے دانتوں سے جامۂ انسانیت نوچنے میں ہمہ وقت مشغول دکھائی دیتے ہیں ۔ہر سُو خدا طلبی کے بجائے دنیا طلبی کا دور دورہ ہے۔غرض پوری بستی کے لوگ آج خواہش پرستی کی ادنیٰ سطح پر گِر کر درندوں اور چوپایوں کی زندگی جی کر زمانۂ جاہلیت کی یاد تازہ کرنے میں مصروف ہیں۔
اس بستی کے ہم لوگ جس دین کے پیرو کار ہیں اُس دین کی پہلی خصوصیت یہ ہے کہ یہ دین دینِ فطرت ہے کیونکہ زندگی کے مختلف پہلوئوں سے متعلق اُس کی تعلیمات فطرت ِ سلیمہ اور صحت مندانہ نظریات کے تقاضوں کے عین مطابق ہیں اور اُس کے اصول و ضوابط انسان کو درجۂ کمال تک پہنچانے اور اُسے سکون و اطمینان سے بہرہ اندوز کرنے کے لئے کافی ہیں مگر ستم ظریفی یہ ہے کہ اس بستی والوں کی ایک بڑی تعداد آج بھی صحیح اسلام سے دور ہے کیونکہ وہ اس کی تعلیمات سے بالکل ناواقف ہے جبکہ اسلام فطرت کی نمایندگی کرتا ہے اور اللہ کے پیارے نبی صلی اللہ علیہ وسلم نے اسے واضح طور پر دنیا کے سامنے پیش کردیا ہے ۔لوگوں کے مسائل اور امراض کا حل وہی پیش کرسکتا ہے جو خود اپنے مسائل حل کرچکا ہو اور دینی حقائق کے ساتھ اُن امراض کا علاج کرچکا ہو۔دین تو بالکل صاف و شفاف آئینے کی طرح ہے اور فطرت سلیمہ رکھنے والا شخص ہی اُسے بعینہ اپنے دل و دماغ میں اُتار سکتا ہے ۔ہماری پسماندگی اور مصائب و مشکلات میں مبتلا ہونے کا اولین سبب فطرت ِ سلیمہ کے تقاضوں کو نہ سمجھنا اور انہیں پورا نہ کرنا ہے۔ہمارا کوئی بھی کام تب تک درست نہیں ہوسکتا اور دربارِ خدا وندی میں کوئی نیکی تب تک نیکی ہی تصور نہیں کی جائے گی جب تک نہ لا اِلہٰ الا اللہ پر ہر ایک مسلمان کا پختہ ایمان اور کامل یقین نہ ہو کہ یہی ایک جملہ اسلام کی بنیاد اور آخری نبی صلی اللہ علیہ وسلم کی سب سے پہلی اور سب سے زیادہ اہم تعلیم ہے،یہی چیز مسلم کو ایک کافر اور مشرک سے الگ کرتی ہے اور اسی کلمہ کے ماننے والوں کے لئے دنیا سے لے کر آخرت تک ترقی ،کامیابی اور سرفرازی ہے اور نہ ماننے والوں کے لئے نامُرادی ،ذِلت اور پستی ۔اتنا بڑا فرق جو انسان اور انسان کے درمیان واقع ہوتا ہے محض ایک چھوٹے سے جملے کو زبان سے ادا کردینے کا نتیجہ ہے ،دس لاکھ بار بھی زبان سے اگر ہم کروسِن کروسِن پُکارتے رہیں اور کھائیں گے نہیں تو ظاہر ہے سَر درد دور نہیں ہوگا ،اسی طرح زبان سے لااِلاالہٰ الااللہ کہہ بھی دیا مگر یہ نہ سمجھے کہ اس چھوٹے سے جملے کے معنیٰ کیا ہیں اور یہ الفاظ کہہ کر ہم نے کتنی بڑی چیز کا اقرار کیا ہے اور اس اقرار سے ہم پر کتنی بڑی ذمہ داری عائد ہوگئی ہے تو ایسا نا سمجھی کا تلفظ کچھ فائدہ مند نہیں۔دراصل فرق اُسی وقت واقع ہوگا جب اس جملے کے معنی ہمارے دلوں میں اُتر جائیں۔اس کے مطلب پر ہمیں کامل یقین ہوجائے ،اس کے خلاف جتنے اعتقادات ہیں اُن سے ہمارے دل صاف و پاک ہوجائیں۔
توحید جس پر اسلام اصرار کرتا ہے اور جسے سمجھنے کے لئے اُبھارتا ہے وہ حضورؐ کی ایجاد کردہ کوئی بدعت نہیں بلکہ اس دعوت کا اعادہ و تکرار ہے جس کا نعرہ تمام انبیائے کرام ؑ نے لگایا ۔ایک خدا پر ایمان کوئی سیاسی کھیل یا خاص قانون نہیں ہے بلکہ یہ وہ حقیقت ہے جو غافل اور اپنے مقاصد کے لئے استحصال کرنے والے لوگوں کی نگاہوں سے اوجھل رہ گئی ،یہ وہ بصارت ہے جسے اندھے نہیں پاسکتے ۔کیا انسانوں کو اس طرح چھوڑا جاسکتا ہے کہ وہ زندگی کے سمندر میں تنہا ہاتھ پیر ماریں اور اُس کی تاریکیوں اور گہرائیوں میں غرق ہوجائیں اور کوئی مولیٰ اور مددگار نہ ہو۔ انسان چاہے جتنا طاقتور بنتا ہو کمزور ہے اور جب بھی اکیلا ہوگا اس پر وحشت و پریشانی غالب رہے گی ۔ایک کامل مسلمان اپنی قوم کا مفید عضو ہوتا ہے،اس سے صرف بھلائی کا صدور ہوتا ہے اور اس سے نیکی اور اچھائی کے علاوہ کوئی اور توقع ہی نہیں کی جاسکتی۔مومن سَر تا پا بھلائی ہے ،اس کی پیشانی پر شرف اور عزت چمکتی ہے ،اُس کی سیرت سے مردانگی جھلکتی ہے،اُس کی شرافت اور بہترین عادتوں پر بھروسہ کرتے ہوئے سب پہچاننے او رنہ پہچاننے والے اس کی طرف متوجہ رہتے ہیں۔
ہماری اس بستی کی یہ بڑی بد بختی ہے کہ یہاں رہنے والوں میں عام طور پر عنایت ،نفس پرستی اور بھلائی کا فوری بدلہ حاصل کرنے کا جذبہ پھیلا ہوا ہے،اُن کے طرز عمل میں خود پسندی سے زیادہ نفس کی سرکشی کا عمل ِ دخل ہے اور آج کل جو سماجی ہلچل پائی جاتی ہے اس کا سرچشمہ یہی ہے،تعاون کا فقدان ،معاشرے کے معاملات سے لاپرواہی ۔اپنی بستی جس میں ہم رہتے ہیں اور اپنی ملت جس سے ہم وابستہ ہیں اور جس پیغام کے ہم علمبردار ہیں ،ان سب سے عدم دلچسپی ،یقین کی کمزوری اور منافقت کی علامت ہے۔لوگوں کی ایک بڑی تعداد اپنے اپنے خاص مطلب کی حدود میں زندگی گزارتی ہے،اگر ان کی کوئی ضرورت ہوتو اس کا شدید احساس ہوگا اور اُسے پورا کرنے میں پورا زور لگائیں گے ۔اپنے حق کے لئے کوشاں رہیں گے اور اُن پر اگر کوئی حق واجب ہوگا تو اس سے غفلت برتیں گے،اُسے یاد بھی نہیں رکھیں گے جب تک نہ مطالبہ کیا جائے یا مجبور کیا جائے۔باطن کو صاف و پاک کرنے کے بجائے ہم نے صرف ظاہر کو وقعت دی جبکہ اسلام کی نقطۂ نگاہ سے ظاہر کی کوئی اہمیت نہیں کہ پانی اگر بے مزہ ہوچکا ہے تو محض صاف نظر آنے سے کیا فایدہ ہوگا۔اپنے فرائض سے ہم مُنہ موڑتے رہے اور ان کا بوجھ کبھی اپنے کاندھوں پر محسوس نہ کیا بلکہ اُن سے فرار کے راستے تلاشتے رہے،ایسے ناقص طرز عمل سے کوئی قوم اپنے حقوق کی نہ تو کوئی توقع رکھ سکتی ہے اور نہ ہی کوئی مطالبہ کرسکتی ہے۔کیا ہم اپنے وہ سارے حقوق حاصل کرنے میں کامیاب ہوئے ہیں جن کے ہم حقدار تھے؟کیا ہمیں وہ بنیادی اور پیدائشی حق ملا ہے یا ملنے کی کوئی اُمید ہے جس کا مطالبہ یہ قوم پچھلی سات دہائیوں سے کرتی چلی آئی ہے اور جس کے حق میں تقریباً پوری دنیا ہماری معااون و مددگار تھی؟سچ تو یہ ہے کہ اس معاملے میں ہمارے محسن اور حمایتی بھی اب ہم سے مُنہ پھیر کر بیٹھے ہیں ۔وجہ صاف ہے کہ خدا فراموشی نے ہمیں خود فراموش کردیا ہے ۔بے باک اور نڈر ہوکر ہم ایک ایسا ماحول پیدا کرچکے ہیں جس میں اللہ کے قوانین کی کھلے عام دھجیاں اڑائی جارہی ہیں،معمولی سمجھ کر بڑی باتوں کو نظر انداز کرکے ہم نے اپنے گھروں کے ماحول کو تباہ و برباد کردیا ہے کہ یہاں کی سرکش اور نافرمان جوان پود نگہداشت والی آنکھ ،ڈانٹنے والی زبان اور روکنے والے ہاتھوں سے محروم بچپن کا ہی نتیجہ ہے۔خطا وار ہوکر ہم خود کو بے خطا سمجھ رہے ہیں ،ہر دماغ میں یہ بات بیٹھی ہے کہ اصلی مجرم کوئی اور ہے،مگر حق تو یہ ہے کہ ہم اپنے اوپر ہورہے ظلم پر رضامند ہوکر گناہوں کے مرتکب ہوتے رہے اور ان پر صبر کرکے مجرم بنتے گئے۔ہم نے اپنی حالت بدلنے کی کبھی کوئی ادنیٰ سی کوشش بھی نہیں کی اور حد تو یہ ہے کہ ہمارے قائدین ،مبلغ اور واعظ بھی یہ بات بھول گئے کہ لوگوں کو سحر انگیز تقریروں اور شہد میں گُھلے ہوئے الفاظ سے زیادہ بڑے کارنامے اور شریفانہ اخلاق متاثر کرتے ہیں ۔اپنی نفسیاتی خواہشات کے غلام بن کر ہم نے اُس زبردست اور طاقت والی ذات کے خلاف علم بغاوت بلند کیا جو بے آواز لاٹھی لے کر خاموشی سے اپنا انتقام لیتی ہے ،اسی لئے آج اصلی مجرم کون ہے کا نعرہ کھوکھلا اور بے وزن لگ رہا ہے کیونکہ اسِ بستی کی پوری قوم ہی مُجرم ہے۔!!
رابطہ۔احمد نگر سرینگر
موبائل نمبر۔9697334305
����������
 
Share This Article
Facebook Twitter Whatsapp Whatsapp Copy Link Print
Leave a Comment

Leave a Reply Cancel reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

جموں میں دو منشیات فروش گرفتار، ممنوعہ مواد بر آمد:پولیس
تازہ ترین
5 ہزار سے زیادہ یاتریوں کا دوسرا قافلہ جموں بیس کیمپ سے روانہ
تازہ ترین
بالتل اور ننون بیس کیمپوں سے گھپاکی جانب یاتریوں کے پہلے قافلے کی باقاعدہ روانگی
تازہ ترین
جموں کوٹ تا کوٹلی کالابن سڑک خستہ حال | نصف درجن پنچایتیں مشکلات کا شکار | نالیوں کی عدم دستیابی سے لوگوں کی زرعی زمینیں تباہ محکمہ پر مقامی عوام کا اظہارِ برہمی
پیر پنچال

Related

کالممضامین

وژن سے حقیقت تک:ڈیجیٹل انڈیا اور انتودیہ کا سفر اظہار خیال

July 2, 2025
کالممضامین

! ہر شعبے میں عدل وانصاف نمایاں ہو | یہی تو حسینیت کا اصل پیغام ہے سانحۂ کربلا

July 2, 2025
کالممضامین

آن لائن فریب کاری کے بڑھتے واقعات آگہی

July 2, 2025
کالممضامین

! وہ فصل جس نے زمین کی ملکیت بدل دی ایک اندراج جو جموں و کشمیر میں زمین کی ملکیت طے کرتا ہے

July 2, 2025

ملک و جہان کی خبروں سے رہیں اپڈیٹ

نیوز لیڑ ای میل پر پائیں

پالیسی

  • ڈیٹا پالیسی
  • پرائیویسی پالیسی
  • استعمال کرنے کی شرائط
  • ڈیٹا پالیسی
  • پرائیویسی پالیسی
  • استعمال کرنے کی شرائط

سیکشن.

  • اداریہ
  • برصغیر
  • بین الاقوامی
  • تعلیم و ثقافت
  • اداریہ
  • برصغیر
  • بین الاقوامی
  • تعلیم و ثقافت

مزید جانیں

  • ہمارے بارے میں
  • رابطہ
  • فیڈ بیک
  • اشتہارات
  • ہمارے بارے میں
  • رابطہ
  • فیڈ بیک
  • اشتہارات
Facebook

Facebook

Twitter

Twitter

Youtube

YouTube

Instagram

Instagram

روزنامہ کشمیر عظمیٰ کی  ویب سائٹ  خبروں اور حالات حاضرہ کے حوالے سے جموں وکشمیر کی  اردو زبان کی سب سے بڑی نیوز ویب سائٹ ہے۔ .. مزید جانیں

© GK Communications Pvt. Ltd.. All Rights Reserved.
Welcome Back!

Sign in to your account

Username or Email Address
Password

Lost your password?