بانڈی پورہ//بانڈی پورہ پولیس نے اشٹنگومیں نشیلی ادویات فروخت کرنے والے ایک شہری کو گرفتار کر لیا ہے اور کیس درج کر کے مزید تفتیش شروع کردی۔ ڈی ایس پی ہیڈکوارٹر ڈاکٹر محمد ادریس کی نگرانی میں مصدقہ اطلاع ملنے پرپولیس کی ٹیم نے نوپورہ بانڈی پورہ چوک میںناکہ چیکنگ کے دوران غلام مصطفی ففوساکن اشٹنگو کو رنگے ہاتھوں نشیلی ادویات سمیت گرفتار کر لیا اور ابتدائی تفتیش کے بعد ایف آئی آر 02/2022کے تحت کیس درج کرکے مزید تفتیش شروع کردی۔ ایس پی بانڈی پورہ محمد زاہد نے منشیات کو جڑ سے اکھاڑنے کیلئے لوگوں سے تعاون طلب کیاہے۔ انہوں نے کہا کہ ضلع بانڈی پورہ میں اس بدعت کوختم کرنے کے لیے مہم جاری رہے گی۔