اسکیئر عارف خان پہلی ریس میں 53ویں مقام پر رہے

بیجنگ//ہندوستانی ہائی ماؤنٹین اسکیئر محمد عارف خان نے اتوار کو مردوں کی جائنٹ سلیلم کی پہلی اسکی ریس میں 1:22:35 کے ساتھ 53 واں مقام حاصل کیا۔
 
اس مقابلے میں دوسری اسکی ریس کچھ وقفے کے بعد آج ہی منعقد ہوگی۔
 
جموں و کشمیر کا 31 سالہ اسکیئر بیجنگ شرد اولمپک میں ہندوستان کی طرف سے اکیلے ہی نمائندگی کررہا ہے۔اس کے علاوہ وہ پہلا ہندوستانی ہے جو ایک ہی سیشن میں دو مقابلوں (جائنٹ سلیلم اور سلیلم)کےلئے کوالیفائی ہوا ہے۔