یو این آئی
لاہور/پاکستان کے سیالکوٹ اسٹالینز نے پی ایس ایل 11 کے لیے اپنی پہلی بڑی غیر ملکی شمولیت کا اعلان کر دیا ہے ۔ آسٹریلیا کے مایہ ناز بلے باز اسٹیو اسمتھ، جو اپنی تکنیک اور مستقل مزاجی کے لیے دنیا بھر میں مشہور ہیں، اب پہلی بار پاکستان سپر لیگ میں ایکشن میں نظر آئیں گے ۔اسٹیو اسمتھ کو ڈرافٹ یا نیلامی کے عمل سے پہلے ہی ڈائریکٹ سائننگ کے تحت ٹیم میں شامل کیا گیا ہے ۔