سرینگر//صوبائی کمشنر کشمیر پی کے پولے نے ڈپٹی کمشنروں پرزوردیا ہے کہ وہ اسٹامپ ڈیوٹی میں کوئی تبدیلی نہ کریں اوراراضی پر اسٹامپ کی ڈیوٹی موجودہ شرحوں کو ہی برقراررکھیں۔ وہ سال 2022کیلئے بازار کی قیمت کے رہنماخطوط اور قیمتوں کی شرح کاسرنوجائزپ لے رہے تھے۔ کشمیر صوبے میں سالانہ اسٹامپ ڈیوٹی کاعمل تیار ہورہا ہے ۔انہوں نے کہا کہ کووڈ سے متاثرہ اقتصادیات اور قیمتوں میں گراوٹ کی وجہ سے لازمی بن جاتا ہے کہ اسٹامپ کی موجودہ ڈیوٹی کو برقرار رکھاجائے۔انہوں کسی گائوں یا علاقے میں گزشتہ شرحوں میں کسی غلطی کوٹھیک کیاجاناچاہیے۔اس دوران انہوں نے ضلع حکام سے نیشنل ہائی وے ون اے کیلئے نئے قانوں کے تحت اراذضی کے حسول کے بارے میں جانکاری حاصل کی۔گاندربل،شوپیان اور پلوامہ اضلاع کے ڈپٹی کمشنروں جنہوں نے اسٹامپ ڈیوٹی میں کسی اضافے کی سفارش نہیں کی تھی، کے بغیردیگر ڈپٹی کمشنروں نے اس میںدو سے تین فیصد اضافہ کئے جانے کی تجویز پیش کی تھیں۔تاہم صوبائی کمشنر نے کہا کہ ریٹ اقتصادیا ت کے موافق ہونی چاہیے اورزوردیا کہ موجودہ اسٹامپ ڈیوٹی شرحوں میں کوئی اضافہ نہ کیاجائے۔