اسمبلی انتخابات میں تاخیر

گاندربل //ممتازگوجر رہنما اور سینئر نیشنل کانفرنس لیڈر میاں الطاف احمد نے اسمبلی انتخابات کے انعقاد میں تاخیر کے معاملے کو گوجر اور بکروال طبقے کی سالانہ مہاجرت کے ساتھ جوڑنے پر برہمی کا اظہار کیا ہے۔اپنے ایک بیان میں میاں الطاف احمد نے کہا کہ قبائلی طبقہ کی سالانہ منتقلی انتخابات میں تاخیر دینے کے لئے عذر کے طور پر نہیں دیکھا جاسکتا ہے اور منتخب کردہ حکومت کو منتخب کرنے کے حق سے محروم ہوجائے گی۔میاں الطاف نے کہا کہ "سالانہ منتقلی ان کے حق رائے دہی کا استعمال کے راستے میں نہیں آئے گا کیونکہ انھوں نے پہلے بھی انتخابی عمل میں شرکت کی ہے جب وہ نقل مکانی کے دوران ہوئی تھی اور زیادہ تعداد میں ووٹنگ میں حصہ لیا تھا۔انہوں نے کہا کہ کچھ لوگ اس موقع کا فائدہ اٹھانا چاہتے ہیں اور یہ ریاست میں اسمبلی انتخابات میں تاخیر کے لئے عذر بنانا چاہتے ہیں جو نہیں ہونا چاہئے۔انہوں نے مزید کہا  ہے کہ "ماضی کے انتخابات جو سال1977، 1983 اور 2002 میں ہوئے تھے موسم گرما میں منعقد کئے گئے تھے جس میں قبائلی طبقے سے افراد منتقلی سے قبل بڑھ چڑھ کر حصہ لیا تھا۔میاں الطاف نے کہا کہ دیگر انتظامات کی طرح انتخابی حکام قبائلی طبقہ کے افراد کیلئے انتخابات کے عمل میں ان کی مکمل شرکت کو یقینی بنانے کے لئے ہر ممکن اقدامات کرے تاکہ ان کی شرکت ممکن ہوسکے