بانہال//پر امن معاشرے کی تشکیل اور تعمیر تب ہی ممکن ہو سکتی ہے جب اسوہ نبیؐ اور اخلاق نبویؐ کو من وعن اسی طرح عملایا جائے جس طرح آپؐ نے اس عملانے کی تعلیم دی۔آج بھی سسکتی اور بلکتی ہوئی انسانیت کا وجود بحال ہو سکتا ہے اگر رسول رحمت کو اپنی زندگی کے ہر شعبے میں اپنا رہبر و رہنما تسلیم کیا جائے ان خیالات کا اظہار جمعیت کے سر کردہ عالم دین اور شعبہ صحافت کے سر براہ مولانا بشارت بشیر حفظہ اللہ نے دین اخلاق کانفرنس میں کیا۔اپنے خطاب میں انہوں نے حیات نبوی کے مختلف گوشوں کو اجا گر کرتے ہوے کہا کہ زندگی کا کوئی بھی شعبہ ایسا نہیں ہے جہاں ہمیں اسوہ نبوی سے رہنمائی نہ ملتی ہو چاہے وہ معاشرت ہو،معاملات ہو،اقتصادیات ہو،اخلاقیات ہو یا معاشرت زندگی کے ہر شعبہ سے ہمیں مکمل رہنمائی حاصل ہوتی ہے کانفرنس نے جمعیت کے دیگر مایہ ناز علمائے کرام بھی اخلاق نبوی کے مختلف گوشوں کو اجاگر کیاجن میں معروف عالم دین اور استاد محمد رمضان زاہد المدنی ناچلانہ کے عمید نذیر احمد نائیک المدنی ،جمعیت کے شعبہ افتاء کے ناظم محمد یوسف بٹ، نائب آرگنائزر غلام نبی بند ،وادی کے معروف نعت خواں وعالم دین مبشر احمد ویری، سمیر احمد الائی،ظہور احمد السلفی صدر جمعیت اہل حدیث تحصیل بانہال ، عبدالقیوم السراجی ناظم ضلع رام بن،عبدالوحید کشفی صدر جمعیت اہل حدیث تحصیل پوگل پرستان، نوجوان عالم دین عبدالوحید ، عبدالمجید زاہد اور شاہد ادریس بٹ شامل ہیں۔
’ اسلام دین اخلاق ‘
