اسلامی کانفرنس کی شدید برہمی

 جدہ //اسلامی تعاون تنظیم (او آئی سی) نے کشمیر میں بھارتی فورسز کی جانب سے نہتے کشمیریوں کو قتل کرنے کی مذمت کی ہے۔ ادارے کی جانب سے ایک بیان میں کہا گیا کہ ’ اسلامی تعاون تنظیم کا جنرل سیکریٹریٹ کشمیر میں بھارتی فورسز کی جانب سے نہتے کشمیریوں کو قتل کرنے کی سخت مذمت کرتا ہے‘۔بیان میں کہا گیا کہ ’ضلع پلوامہ میں مظاہرین پر براہ راست فائرنگ کی گئی، جس میں بڑی تعداد میں نہتے شہری جاں بحق ہوئے ‘۔بیان میں کہا گیا کہ ’سیکریٹریٹ اس دہشت گردی کی مذمت کرتا ہے اور عالمی برادری سے مطالبہ کرتا ہے کہ وہ او آئی سی اور اقوام متحدہ کی سیکورٹی کونسل کی جانب سے منظور کی گئی بین الاقوامی قرار داد کی روشنی میں کشمیر تنازع کا مستقل اور پائیدار حل نکالنے میں کردار ادا کرے اور کشمیری عوام کی خواہشات کو پورا کرے‘۔بیان میں یہ بھی کہا گیا کہ جنرل سیکریٹریٹ متاثرین کے اہل خانہ سے اظہار تعزیت کرتا ہے۔