اونتی پورہ//لیفٹینٹ گورنر کے مشیر راجیو رائے بٹھناگر نے یہاں اسلامک یونیورسٹی آف سائینس اینڈ ٹیکنالوجی میں سید منتقی میموریل کالج آف نرسنگ اینڈ میڈیکل ٹیکنالوجی کی سالانہ تقریب کے موقع پر ’ کارڈیک نرسنگ پریکٹس میں برجنگ ایکسی لینس ‘ پر تین روزہ بین الاقوامی ورکشاپ کا افتتاح کیا ۔ ورکشاپ کے افتتاحی سیشن سے خطاب کرتے ہوئے مشیر بٹھناگر نے کسی بھی معاشرے کے صحت کی دیکھ بھال کے شعبے میں خاص طور پر کووڈ 19 جیسے مشکل حالات کے دوران فرنٹ لائین پیشہ وروں ، خاص طور پر نرسوں کے رول کی تعریف کی ۔ اس موقع پر مشیر نے وبائی مرض کے دوران قبائلی صحت اور ذہنی صحت جیسے شعبوں میں صحت کی دیکھ بھال کرنے والے کارکنوں کی شراکت کو بھی نوٹ کیا ۔ مشیر بٹھناگر نے مزید کہا کہ کووڈ 19 کے دوران صحت کی دیکھ بھال کرنے والے کارکنوں کا کردار بڑھا اور انہوں نے بعض اوقات مریضوں کو بہت زیادہ جذباتی مدد بھی کی ۔ مشیر نے اپنی تقریر میں آئی یو ایس ٹی کی ترقی کو بھی سراہا اور یونیورسٹی کے کام کاج پر اطمینان کا اظہار کیا ۔ انہوں نے مزید کہا کہ یونیورسٹی یہاں معیاری تعلیم کی فراہم کررہی ہے ۔ مشیر نے اپنے خطاب میں کہا کہ لفٹینٹ گورنر کا نظریہ اعلیٰ تعلیم کے شعبے میں بڑی کامیابیاںحاصل کرنا ہے اور نئی تعلیمی پالیسی اس سمت میں ایک راستہ ہے جسے یو ٹی میں موثر طریقے سے نافذ کیا جائے گا ۔ انہوں نے مزید کہا کہ حکومت یونیورسٹی کو انسٹی ٹیوٹ آف ایکسی لینس کے طور پر ترقی دینے کیلئے توسیع کرے گی ۔ وائس چانسلر آئی یو ایس ٹی پروفیسر شکیل احمد رومشو نے اپنے خطاب میں نرسوں کے انسانی سرمائے کے ساتھ ان کے رول پر زور دیا کیونکہ وہ صحت کی دیکھ بھال کرنے والی ٹیم کے ساتھ مل کر علاج اور طبی طریقہ کار کو موثر طریقے سے انجام دیتے ہیں ۔ انہوں نے مزید کہا کہ نرسوں کو ان کے انسانی رابطے کے علاوہ تکنیکی صلاحیتوں سے بھی اچھی طرح آشنا ہونا چاہئیے اور آئی یو ایس ٹی اس شعبے میں پیشہ ور افراد کی استعداد بڑھانے کے مواقع فراہم کرنے میں پیش پیش ہے ۔ سابق ایچ او ڈی ڈیپارٹمنٹ آف کارڈیالوجی سکمز ڈاکٹر خورشید اسلم جو کہ افتتاحی سیشن کے دوران کلیدی اسپیکر تھے،نے کووڈ وبائی امراض کے درمیان کارڈیک ہیلتھ پر تبادلہ خیال کیا ۔