سرینگر//گورنر انتظامیہ نے اسلامک یونیورسٹی کے وائس چانسلر پروفیسر مشتاق صدیق کی ملازمت میں مزید2برسوں کی توسیع کا فیصلہ کیا ہے ۔اسلامک یونیورسٹی آف سائنس اینڈ ٹیکنالوجی پروفیسر مشتاق صدیق کی ریاستی گورنر،جو کہ یونیورسٹی کے چانسلر بھی ہیں، ملازمت میں توسیع دینے کا اعلان کیا۔ مشتاق صدیق کی ملازمت کو18مئی2016سے2برسوں کی توسیع دی گئی ہے۔ریاستی گورنر نے توسیع اسلامک یونیورسٹی آف سائنس اینڈ ٹیکنالوجی کے2005ایکٹ کے تحت اپنے اختیارات کو استعمال کرتے ہوئے دی ہے۔پروفیسر مشتاق صدیق نے اسلامک یونیورسٹی میں مئی2016میں3برسوں کیلئے اس دانش گاہ کی کمان سنبھالی تھی،جس کی مدت امسال18مئی کو پوری ہورہی تھی۔