عظمیٰ سپورٹس ڈیسک
اونتی پورہ// ڈائریکٹوریٹ آف فزیکل ایجوکیشن اینڈ اسپورٹس ،اسلامک یونیورسٹی کے زیر اہتمام انٹر ڈیپارٹمنٹل فٹ بال ٹورنامنٹ شروع ہوا۔ ٹورنامنٹ کا افتتاح پروفیسر نصیر اقبال، رجسٹرار نے یونیورسٹی کے دیگر افسران بشمول سمیر وزیر (فنانس آفیسر)، ڈاکٹر وسیم باری (کنٹرولر امتحانات)، مختلف اسکولوں کے ڈینز اور شعبہ جات کے سربراہان کی موجودگی میں کیا۔پروفیسر اقبال نے ٹورنامنٹ کے انعقاد پر ڈائریکٹوریٹ آف فزیکل ایجوکیشن اینڈ سپورٹس کی تعریف کی اور طلباء کی حوصلہ افزائی کی کہ وہ اس طرح کے ایونٹس میں بڑھ چڑھ کر حصہ لیں ۔ٹورنامنٹ کا افتتاحی میچ مکینیکل انجینئرنگ اور IMBA کے درمیان کھیلا گیا اور محکمہ مکینیکل انجینئرنگ نے پنالٹی شوٹ آؤٹ میں 6-5 کے سکور سے کامیابی حاصل کی۔