غزہ// اسرائیل نے غزہ میں اپنی جارحیت جاری رکھتے ہوئے میڈیا دفاتر کو نشانہ بنانے کے بعد اب رفاہی تنظیموں کے دفاترکو نشانہ بنانا شروع کردیا ہے اور اس نے قطری ہلال احمر کے دفتر پر فضائی حملہ کیا۔
اس حملے کی قطر کی وزارت خارجہ نے مذمت کی ہے۔
غزہ پٹی پر اسرائیل کی فورسز نے فضائی حملے میں قطری ہلال احمر (کیو آر سی ایس) کے دفتر کو نشانہ بنایا جس کے نتیجے میں 2 فسلطینی جاں بحق اور 10 زخمی ہوگئے۔