یروشلم //اسرائیلی فورسز نے فلسطینی سرزمین پر قبضے کے خلاف احتجاج کرنیوالے ایک اور فلسیطنی شہری کوجاں بحق کردیا۔غیر ملکی میڈیا کے مطابق فلسطینی وزارت صحت نے تصدیق کی ہے کہ گزشتہ روز اسرائیلی فورسز نے مقبوضہ مغربی کنارے پر احتجاج کرنے والے فلسطینی شہریوں پر فائرنگ کی جس کے نتیجے میں ایک شہری جاں بحق ہوگیا۔فلسطینی وزارت صحت کا بتانا کہ جمعہ کے روز سینکڑوں فلسطینی شہریوں نے اسرائیل کے ناجائز قبضے کے خلاف احتجاج کیا تو اس دوران اسرائیلی فورسز نے فائرنگ کی جس سے 28 سالہ زکریا حمائل جاں بحق ہوگیا۔واقعے کے بعد اسرائیلی فورسز پر راکٹ فائر کیے گئے جس کے نتیجے میں کسی اسرائیلی فوجی کی ہلاکت کی تصدیق نہیں ہوئی۔اس سے قبل منگل کے روز بھی اسرائیلی فورسز نے مغربی کنارے پر کارروائی کرتے ہوئے ایک فلسطینی کو جاں بحق کیا تھا۔