اسرائیلی فوج کی فائرنگ سے 3فلسطینی جاں بحق

 بیت المقدس// مغربی کنارے کے شہر نابلس میں اسرائیلی فوج نے آپریشن کے دوران 3 فلسطینیوں کوہلاک کردیا۔ اسرائیل کے مطابق چند دنوں قبل اسرائیلی اہلکاروں اور شہریوں پر فائرنگ کا واقعہ پیش آیا تھا۔ اسرائیلی دفاعی حکام نے بتایا کہ مغربی کنارے میں مارے جانے والے تینوں فلسطینی جنگجو فوج پر فائرنگ میں ملوث تھے۔ شن بیت سیکورٹی سروس نے یہ بھی دعویٰ کیا کہ نابلس میں مزاحمت کاروں کا ایک سیل پایا گیا ہے، جہاں سے وہ اسرائیلی اہلکاروں اور آبادکاروں کو ٹارگٹ کیا کرتے تھے۔ ادھر فلسطینی اتھارٹی کی وزارت صحت نے اس اپریشن کو قتل کی واردات قرار دیا ہے۔ فلسطینی میڈیا کے مطابق اسرائیلی اہلکاروں نے گاڑی میں جانے والے 3 نہتے فلسطینیوں پر بغیر کسی وجہ کے فائر کھول دیا۔دوسری جانب مقبوضہ بیت المقدس کے قصبے کفر عقب میں فوج کے ساتھ جھڑپوں میں 9 فلسطینی شہری زخمی ہوگئے۔ ادھراسرائیل کے ویسٹ بینک کے نزدیک اسرائیلی فوجیوں کے ساتھ تصادم میں پچاس سے زیادہ فلسطینی زخمی ہوگئے ہیں۔
فلسطین ریڈ کریسنٹ نے بدھ کو یہ اطلاع دی۔ انہوں نے بتایا کہ ویسٹ بینک میں نبلس شہر کے نزدیک بورکا اور بیئت علاقہ میں اسرائیلی فوج کے ساتھ منگل کی رات ہوئے تصادم میں 53فلسطینی زخمی ہوگئے ۔خیال رہے کہ زخمیوں میں سے دو لوگو ں کو گولی لگی ہے جبکہ دیگر آنسو گیس سے متاثرہیں۔فلسطین اور اسرائیل کے ساتھ نبلس شہر کے نزدیک مسلسل تصادم ہورہا ہے ۔ خیال رہے کہ اسرائیل یہاں مئی سے ہی چھوٹی یہودی بستی بنا رہا ہے ۔ یہی وجہ ہے کہ فلسطینی اسرائیل کے ذریعہ زمین پر قبضہ کرنے کی مخالفت کررہے ہیں۔خیال رہے کہ اسرائیل کی طرف سے بنائی جارہی بستی اسرائیل اور فلسطین کے مابین تصادم کی اہم وجہ ہے ۔اس دورانشام میں اسرائیلی حملے میں ایک فوجی ہلاک اور پانچ دیگر زخمی ہو گئے ۔یہ اطلاع شامی سکیورٹی فورسز نے جاری اپنے ایک بیان دی۔قبل ازیں، اسرائیلی فوج نے کہا تھا کہ اس نے شام کی سرزمین سے طیارہ شکن میزائل داغے جانے کے جواب میں شامی فضائی دفاع پر حملہ کیا۔بیان میں کہا گیا ہے کہ ‘‘اسرائیلی حملے کے نتائج کو دیکھنے کے بعد معلوم ہوا ہے کہ حملے میں ایک فوجی ہلاک اور پانچ دیگر زخمی ہوئے ہیں۔ حملے میں املاک کو بھی نقصان پہنچا ہے "۔اس سے قبل شام کی سرکاری خبر رساں ایجنسی سانا نے اطلاع دی تھی کہ شام کا فضائی دفاعی نظام دمشق پر حملے کا جواب دے رہا ہے ۔ اسرائیلی فوج نے کہا کہ شام کی طرف سے طیارہ شکن میزائل داغے جانے سے شمالی اسرائیل میں راکٹ سائرن بجائے گئے تھے ۔