سرینگر// فائنانشل کمشنر خزانہ ڈاکٹرا رون کمار مہتہ کو جموں کشمیر کا نیا چیف سیکریٹری بنایا گیا ہے۔موجودہ چیف سیکریٹری بی وی آر سبرامنیم کو مرکزی سیکریٹری برائے تجارت بنایا جارہا ہے۔ مرکزی سیکریٹری برائے داخلہ اجے بھلا کی جانب سے جاری حکم نامہ میں کہا گیا ہے کہ با اختیار حکام کی منظوری کے بعد اس بات کا فیصلہ لیاگیا ہے کہ1988بیچ کے آئی اے ایس افسر ارون کمار مہتہ کو جموں کشمیر کا نیا چیف سیکریٹری بنایا گیا ہے۔وہ آئندہ احکامات تک چیف سیکریٹری کی ذمہ داری اس دن سے سنبھالیں گے،جس دن موجودہ چیف سیکریٹری اپنی زمہ داریوں سے فارغ ہونگیامور داخلہ سیکریٹری نے کہا ہے کہ اس ضمن میں جموں کشمیر انتظامیہ با ضابطہ طور پر احکامات صادر کریگی۔کابینہ کی تقرری کمیٹی کے سیکرٹریٹ کی جانب سے جاری کردہ آرڈر میں کہا گیا ہے کہ بی وی آر سبرامنیم ، آئی اے ایس 87 بیچ کے افسر ہے، جو جموں کشمیر میں چیف سکریٹری تھے، انہیں مرکزی محکمہ تجارت میں بطورآفیسر آن اسپیشل ڈیوٹی پر تعینات کیا گیا۔ کابینہ کی تقرریوں سے متعلق کمیٹی نے کہا ہے کہ30جولائی2021کو موجودہ کامرس سیکریٹر ی انوپ ودھان ، کی سبکدوشی کے بعد ، سبھرامنیم کی سیکریٹری ، محکمہ تجارت کے طور پر تقرری کی منظوری بھی دی ہے۔چھتیس گڑھ کیڈر کے 1987 بیچ کے آئی اے ایس آفیسر ، جن کا تعلق آندھرا پردیش سے ہے ، نے 23 جون ، 2018 کو چیف سکریٹری کا عہدہ سنبھال لیا تھا ۔انہوں نے جموں کشمیر کی تقسیم اور آئین کی تنسیخ کے بعد مرکزی زیر انتظام علاقے میں ذمہ داری سنبھالی تھی۔