بانڈی پورہ //ارن نالہ بانڈی پورہ کو پاپچھن پل کے نزدیک کوڑا دا ن میں تبدل کیا گیا ہے ،جبکہ میونسپل کونسل بانڈی پورہ کوڑاکرکٹ کے ڈھیروں کو ٹھکانے لگانے میں مکمل طور پر ناکام ہے جسکی وجہ سے لانکریشی پورہ ودیگر ملحقہ بستیاں کے لوگ سخت پریشان ہیں کیونکہ انہیں گندہ پانی پینے پر مجبور ہونا پڑ رہا ہے ۔مقامی لوگوں نے بتایا کہ سی آر پی ایف کیمپ ولر ویلی کے اہلکاراور بی ایڈ کالج پاپچھن اور بعض لوگ پاپچھن پل کے قریب نالہ ارن میں کوڈاکرکٹ ڈالتے ہیں جس سے نالہ ارن کوڈادان میں تبدیل ہوا ہے۔ مقامی لوگوں نے بتایا کہ میونسپل کونسل کے ملازمین اور افسران کوبار بار مطلع کرنے کے باوجود بھی اس سلسلے میں کوئی بھی کارروائی عمل میں نہیں لائی جا رہی ہے ۔ لوگوں نے ڈپٹی کمشنر بانڈی پورہ ودیگر اعلیٰ افسران کو مطالبہ کیا ہے نالہ ارن کے شفاف بہتے پانی سے کوڑا کرکٹ کے ڈھیر ہٹایا جائے تاکہ ولرجھیل میں تحلیل پانی آلودگی سے پاک ہوسکے ۔
ارن نالہ بانڈی پورہ کوڑا دان میں تبدیل
