تبلیسی //جارجیا کے مشرقی خیوسریتی پہاڑی علاقے میں ایک بس حادثے میں کم از کم 17 افراد ہلاک ہوگئے ۔ جارجیا کی وزارت داخلہ کے ترجمان نے پیر کو جاری ایک بیان میں یہ اطلاع دی۔ترجمان نے کے مطابق ’’موصولہ اطلاعات کے مطابق اس حادثے میں 17 افراد ہلاک اور تین افراد شدید زخمی ہوئے ہیں‘‘۔وزارت کے مطابق ، ایک منی بس مشرقی خیوسریتی پہاڑی علاقے میں ایک پہاڑی سے ٹکرانے کے بعد 80 میٹر اونچی چوٹی سے نیچے گر گئی۔