ایپوہ/ ہندوستانی کپتان پی آر شریجیش نے جمعہ کو کہا کہ ٹیم کا مقصد اذلان شاہ ہاکی ٹورنامنٹ میں جیت کے ساتھ آغاز کرنا ہے ۔ہندستان کا ٹورنامنٹ میں پہلا مقابلہ ہفتہ کو برطانیہ کے ساتھ ہو گا ۔ شریجیش نے مقابلے کی شام کہا کہ ٹیم کا حوصلہ بلند ہے اور ٹیم اچھی کارکردگی کر رہی ہے ۔ یہاں آنے کے بعد سے ہی ہم نے روزانہ مشق کی ہے اور ہم گزشتہ پانچ چھ دنوں میں یہاں کے حالات سے عادی ہو گئے ہیں ۔ ہندوستانی ٹیم ٹورنامنٹ کی تیاری کے لئے ایک ہفتے پہلے ہی ملیشیا آ گئی تھی۔ہندوستانی ٹیم اپنے پہلے میچ میں ہفتہ کو برطانیہ سے کھیلے گی۔ہندوستانی ٹیم آخری بار برطانیہ سے گزشتہ سال 36 ویں چمپئنز ٹرافی میں نبرد آزما ہوئی تھی۔